ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سپنا چودھری کا کانگریس میں شامل ہونے سے صاف انکار؛ پریس کانفرنس کے فوری بعد بی جے پی لیڈر کے ساتھ فوٹو وائرل

سپنا چودھری کا کانگریس میں شامل ہونے سے صاف انکار؛ پریس کانفرنس کے فوری بعد بی جے پی لیڈر کے ساتھ فوٹو وائرل

Mon, 25 Mar 2019 11:40:11    S.O. News Service

چنڈی گڑھ، 25 مارچ (ایس او نیوز) ہریانہ کی  مشہورڈانسرسپنا چودھری نے اتوار کو کانگریس میں شامل ہونے کی بات کی سختی کے ساتھ تردید کی تھی اور کہا تھا کہ اُس نے کانگریس میں شمولیت اختیار نہیں کی ہے، انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ فی الحال ان کا کسی بھی پارٹی میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں ہے، مگر پریس کانفرنس کے فوری بعد سوشیل میڈیا میں ان کا ایک فوٹو بی جےپی لیڈر کے ساتھ وائرل ہوا ہے جس کے تعلق سے قیاس آرائیاں لگائی جارہی ہیں کہ بھلے ہی انہوں نے کسی بھی پارٹی میں شامل ہونے کا ارادہ ظاہر نہیں کیا ہو، مگر  وہ کانگریس نہیں تو بی جے پی میں شامل  ضرور ہوسکتی ہیں۔

خیال رہے کہ کانگریس میں شامل ہونے کی خبروں نے گزشتہ دنوں لوک سبھا انتخابات کی سیاسی سرگرمیوں کو مزید تیز کر دیا تھا، مگر سپنا نے اس سے صاف انکار کر دیا تھا۔اتوار کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سپنا چودھری  نے  کہا کہ نہ تو وہ  کانگریس میں شامل ہوئیں ہیں اور نہ ہی آگے کسی پارٹی میں شامل ہونے کا ان کا کوئی منصوبہ ہے۔

خیال رہے کہ  ایک دن پہلے ہی یہ بحث سیاسی گلیاروں میں کافی تیز ہوگئی تھی کہ سپنا چودھری کانگریس میں شامل ہو گئی ہیں۔اتنا ہی نہیں یہ بھی قیاس آرائیاں  لگائی جا رہی تھیں کہ متھرا سے کانگریس سپنا چودھری کوہیمامالنی کے خلاف اتار سکتی ہیں، تاہم بعد میں کانگریس نے متھرا سے کسی اور امیدوار کو میدان میں اتار کر ان قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا تھا۔  حالانکہ اس کے بعد بھی مانا جا رہا تھا کہ سپنا کو کانگریس کسی اور سیٹ سے میدان میں اتار سکتی ہے۔

اس درمیان اتوار کو  سپنا چودھری نے کانگریس میں شمولیت اختیار نہ کرنے کی بات کہنے کے ساتھ ہی بی جے پی چیف منوج تیواری کے ساتھ  ان کی فوٹو وائرل ہونے  پر لوگ سوچ میں پڑ گئے ہیں کہ کہیں وہ بی جےپی میں شامل تو نہیں ہورہی ہیں۔

البتہ پریس کانفرنس میں کانگریس کی جگہ بی جے پی میں جانے کی ان کی منصوبہ بندی کے تعلق سے پوچھے گئے سوال پر  سپنا نے کہاکہ ان کا  ابھی کسی بھی پارٹی میں جانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے انہوں نے یہ بھی کہاانہوں  نے نہ تو کوئی پارٹی جوائن کی ہے اور نہ ہی کسی پارٹی کے لئے تشہیر کریں گی۔


Share: